جی سی یونیورسٹی: طلباء کے تشہیری پراجیکٹس کی نمائش
- February 9, 2017 2:18 pm PST
لاہور/سٹاف رپورٹر
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباءکی سالانہ پراجیکٹ نمائش ،طلباءنے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لیئے بنائی گئی اشتہاری مہمات نمائش میں پیش کیں۔
جی سی یو کے طلباءنے انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے برانڈز کی تشہیری مہم کو تیار کیا ہے اور روائیتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا مہم کو بھی ترجیح دی ہے۔
اس نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کیا۔ وائس چانسلر کو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر نے بریفنگ دی۔
وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کہتے ہیں کہ کسی بھی برانڈ اور سماجی تنظیم کی کامیابی کا انحصار اس کی تشہیری مہم پر ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ طلباء کو عملی شعبوں سے جوڑنا یونیورسٹیوں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
پراجیکٹ تیار کرنے والے طلباء کہتے ہیں کہ جو کُچھ کلاس میں سیکھا اُس کا عملی مظاہرہ کرنا قدرے مشکل تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ کمپنیوں کی برانڈنگ کرنے کیلئے مارکیٹ کی ضروریات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ طلباء کہتے ہیں کہ تدریسی کام میں پڑیکٹیکل ورک شامل ہوجائے تو صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
شبے کے سربراہ عرفان اللہ بابر کا کہنا ہے کہ جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے بیشتر طلباء کو ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی نامور اداروں کے لیئے کام کرنے کے مواقع مل چکے ہیں۔