طلباء پر لازمی ماسک لگانے کی پاپندی ختم کرنے کی ہدایت
- April 17, 2021 3:06 pm PST
ایجوکیشن ڈیسک: فلوریڈا کے ایجوکیشن کمشنر نے اگلے تعلیمی سال کے لئے طلباء پر ماسک لگانے کی پاپندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ماسک لگانے کا اختیار طلباء پر چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
اپنے خط میں، ایجوکیشن کمشنر رچرڈ کورکورن نے کہا ہے کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف اضلاع سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کے مطابق زبردستی ماسک لگانے کی پالیسیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اثر انداز نہیں ہوئیں۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ “ماسک نہ لگانے سے متعلق طلباء کے والدین کو فیصلہ کرنا چاہئے کیونکہ سکولوں میں ماسک لگانے سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔
ایجوکیشن کمشنر کے اس خط پر اساتذہ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ایسا نہیں لگتا ہے کہ یہ خط سائنسی اعداد و شمار پر کسی بھی طرح سے اتفاق رائے پر مبنی ہے۔
ایجوکیشن کمشنر کے اس خط پر مختلف اضلاع کے تعلیمی سربراہان نے کہا ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرنے سے قبل محکمہ صحت کے ماہرین کی رائے کی پیروی کریں گے