صوابی، وفاقی حکومت کا سکول طلبہ کیلئے سائیکلوں کا تحفہ

  • November 12, 2017 12:48 am PST
taleemizavia single page

صوابی

وفاقی حکومت نے صوابی اور کوہاٹ میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم دوردراز علاقوں کے طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت کا پروگرام شروع کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سپائڈ نامی اس پروگرام کے تحت تین کلومیٹر سے زائد سفر کرنے والے طلبہ کو سائیکل جبکہ طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جا رہی ہے۔

صوابی میں اس پروگرام کا اجراء کیا گیا ہے اورگورنمنٹ ہائی سکول میاں کلے کے متعدد طلبہ کو سائیکلیں دی گئیں۔

صوابی کے ضلعی تعلیم افسر جہانگیر خان نے اس حوالے سے ٹی این این کو بتایا کہ سپائڈ سے ضلع کے 15 سکولوں کے طلباء مستفید ہوں گے جن میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے سکول شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *