ایف سی کالج: چار ملکوں کے ایکسچینج پروگرام میں‌ شرکت کے بعد طلباء کی واپسی

    April 13, 2019 1:32 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: فارمین کرسچیئن کالج کے 17 طلباء وطالبات ونٹر اور سمر ایکسچیج پروگرامز مکمل کرنے کے بعد کالج واپس آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی کالج نے اپنے انڈرگریجویٹ طلباء کو امریکہ، ترکی، ملائیشیا اور کوریا میں ایکسچینج پروگرام میں شرکت کے لیے بھیجا تھا۔

ان طلباء کو سکالر شپ پر مذکورہ ممالک میں ایک سمیسٹر پڑھنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

ان میں سے چھ طلباء کو امریکہ کے گلوبل انڈرگریجویٹ پروگرام میں بھیجا گیا تھا جبکہ چھ طلباء تُرکی، دو طلباء ملائیشیا اور تین طلباء کو کوریا بھیجا گیا تھا۔

ایکسچینج پروگرام مکمل ہونے پر ان طلباء نے ایف سی کالج دوبارہ جوائن کر لیا ہے۔

ان طلباء میں عاتکہ قاسم، محمد شریف، اُسامہ زاہد، محمد نبیل، اسفند یار ارسلان، عارف اللہ خان، سحریم بھٹی، سحرش پیٹر، قادیش فلیلجس، نیہار احمد، عائشہ سروج، دھیراج فرانسیس، آمنہ مریم، علیشبہ قاضی، سحر افتخار، ماریہ یونس اور حافظہ رافعہ شامل ہیں.