ایف بی آر کا سکولز و کالجز کی 2 لاکھ فیس دینے والے والدین پر شکنجہ
- July 4, 2019 7:34 pm PST

آمنہ مسعود
ایف بی آر نے ایسے والدین کا ریکارڈ جمع کیا ہے جو اپنے بچوں کی فیسوں کی مد میں سالانہ دو لاکھ روپے تک ادا کرتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کا ریکارڈ حاصل کیا ہے جن کی سالانہ فیسیں دو لاکھ سے زائد ہیں. ایف بی آر کے مطابق ایسے بچوں کے والدین کی تعداد 16 ہزار ہے.
ایف بی آر نے 16 ہزار والدین سے ذرائع آمدن کی تفصیلات مانگ لی ہیں. ایف بی آر نے والدین سے استفسار کیا ہے کہ وہ پندرہ روز میں ذرائع آمدن سے متعلق جواب جمع کرائیں.
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے صوبے بھر کے نجی سکولوں اور کالجوں سے فیس جمع کرانے والے والدین کا ریکارڈ حاصل کیا ہے. ذرائع نے بتایا ہے کہ ان والدین نے اپنے اثاثہ جات اور ذرائع آمدن ڈیکلیئر نہیں کر رکھے اور ٹیکس گوشواروں میں بھی ان کی تفصیلات فیسوں کی ادائیگی سے مناسبت نہیں رکھتی ہے.