ایچ ای سی کیخلاف مظاہروں پر اختلاف، فپوآسا صدر مستعفی

  • September 30, 2019 8:38 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر سہیل یوسف نے اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے فیڈریشن کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

فپوآسا کے صدر ڈاکٹر سہیل یوسف نے اپنے استعفی کی ذمہ داری خیبرپختونخوا اور سندھ کے فپوآسا چیپٹرز کی قیادت پر عائد کی ہے۔ ڈاکٹر سہیل یوسف کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کی باڈیز میرے خلاف سازشیں کر رہی ہیں حتی کہ غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر سہیل یوسف کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے بجٹ کٹوتی اور جامعات کے معاشی بحران کے خلاف سندھ اور پختونخوا میں احتجاج کی کال دی تھی لیکن صوبائی باڈیز نے اس پر عمل درآمد کرنے کی بجائے میرے خلاف پراپیگنڈہ شروع کر دیا ۔

ڈاکٹر سہیل یوسف کہتے ہیں کہ ان باڈیز کی جانب سے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں صرف ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت تعینات اساتذہ کے حقوق کی بات کرتا ہوں جبکہ میرا موقف تھا کہ بی پی ایس کی طرح یہ اساتذہ بھی ہمارا حصہ ہیں۔

فپوآسا کے سبکدوش صدر ڈاکٹر سہیل یوسف کا کہنا ہے کہ باڈیز نے مجھ پر دبائو ڈالا کہ دس اکتوبر کو ایگزیکٹو باڈی کے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دوں میں نے اس سے انکار کر دیا اور اب ایسے حالات میں صدر کے عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *