فپوآسا: یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈاکٹر کلیم اللہ صدر منتخب

  • May 21, 2017 7:10 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ایگری کلچر یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوئے۔ الیکشن میں یونیورسٹی آف بلوچستان سے ڈاکٹر کلیم اللہ باریخ فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر شکیل فاروقی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

فپواسا کے الیکشن میں یو ای ٹی لاہور سے ڈاکٹر محمد شعیب نائب صدر اور ڈاکٹر رضا علی خان، ڈاکٹر ہمایوں خان ایگزیکٹو ممبران منتخب ہوئے ہیں۔

فیڈریشن کے الیکشن میں صوبائی چیپٹرز میں بلوچستان کی سطح پر ڈاکٹر فرید خان صدر، ڈاکٹر خالد ہمدانی سیکرٹری اور محمد قاسم ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد چیپٹر میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر شہزاد عارف صدر، قائد اعظم یونیورسٹی سے ڈاکٹر اشتیاق علی جنرل سیکرٹری اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے عبد الواجد ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا چیپٹر سے ڈاکٹر ہمایوں صدر، ڈاکٹر زبیر جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر عطاء اللہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

پنجاب چیپٹر میں بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ڈاکٹر جاوید احمد صدر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر نعمان جنرل سیکرٹری اور یو ای ٹی ٹیکسلا سے ڈاکٹر نذیر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔

سندھ چیپٹر سے ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری صدر، ڈاکٹر میئو خان جنرل سیکرٹری اور ڈاکٹر سجاد سندھالو ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *