طلباء جعلی ڈگریوں کی خریداری سے خبردار رہیں!
- October 15, 2018 8:28 pm PST
میر پور خاص
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میر پور خاص نے انتباہ جاری کیا ہے کہ جعلی اسناد کا کاروبار ہورہا ہے، طلبہ اور والدین ایسے اسناد کو خریدنے سے گریز کریں.
میرپورخاص ڈویژن میں تعلیمی بورڈ کے حوالہ سے بڑے پیمانے پر جعل ساز گروہ سرگرم عمل ہے۔ یہ انکشاف ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے اپنے ایک اعلامیہ میں کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کو بڑے پیمانے پر یہ شکایت ملی ہے کہ بورڈ سے منسلک میرپورخاص، سانگھڑ،تھر پارکر اور عمر کوٹ اضلاع میں بورڈ کے خلاف متحرک اور لالچی گروہ خاصہ سرگرم ہے اور رقم کے عوض جعلی اسناد دے رہا ہے.
بورڈ نے تمام طلبہ وطالبات اور ان کے والدین سے کہا ہےکہ وہ جعلسازوں سے ہوشیار رہیں،اسناد اور دیگر معاملات سے متعلق بورڈ آفس سے رجوع کریں۔