اسلام آباد ماڈل کالج کے امتحانی مرکز سے دو جعلی اُمیدوار گرفتار

  • May 6, 2017 2:19 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں آئی ٹین ون کے ماڈل کالج فار بوائز سے دو جعلی اُمیدواروں کو پکڑا گیا ہے جنہیں پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

کمرہ امتحان میں خوشال خان کی جگہ محمد بلال پرچہ حل کر رہا تھا جبکہ دانیال عباس کی جگہ جعلی اُمیدوار محمد عمیر پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں جعلی اُمیدواروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

زیر حراست شخص نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اصل اُمیدوار کی جگہ پرچہ حل کرنے کے لیے تین ہزار روپے وصول کرتا ہے اور انہیں یہ پرچہ حل کرنے کے لیے رقم ایڈوانس میں دے دی گئی تھی۔

پولیس نے سنٹر سپریٹنڈنٹ خالد محمود کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور پولیس اصل اُمیدواروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ فیڈرل بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جاری ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *