جنرل (ر) راحیل شریف کا اپنی مادر علمی کو 20 لاکھ روپے کا عطیہ

  • April 15, 2018 3:47 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کا اپنی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ کو مستحق طلباء کی فیس کے لیے 20 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

راحیل شریف نے 20 لاکھ روپے مالیت کا چیک تقریب کے بعد وائس چانسلر کے حوالے کیا۔

یونیورسٹی میں اولڈ روائینز یونین کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے، جنرل (ر) راحیل شریف کا کہنا تھا کہ کالج کے دن، اپنی موٹر سائیکل اور لال کوٹ بہت یاد آتے ہیں، اپنی اساتذہ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے عزت اور وقار کے ساتھ زندگی کے مختلف چیلنجز سے نبر آزما ہونے کے لیے میری تربیت کی۔

raheel sharif

مجھے راوین ہونے پر فخر ہے، گورنمنٹ کالج میں پہلی بار 1964ء میں آیا تھا جب میری بہن نے اس نامور ادارے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ میرے دو بھائیوں میجر شبیر شریف شہید (نشاں حیدر) اور کیپٹن ممتاز شریف نے بھی گورنمنٹ کالج سے ہی تعلیم حاصل کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا ہے کہ اینڈومنٹ فنڈ ٹرسٹ 36 کروڑ روپے مالیت کا ہوگیا ہے اور اس فنڈ سے یونیورسٹی کے 600 طلباء کو سکالر شپس دی جاتی ہیں۔

raheel sharif 2

اولڈ راوینز یونین کے صدر قاضی آفاق حسین، جنرل سیکرٹری رانا اسعد اور آنریری سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر خالد۔منظور بٹ نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر یونین کی جانب سے طارق فرہانی کو ان کی موسیقی اور جی سی کے لیے خدمات کے اطراف میں لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

  1. Very good activity
    Excellent gathering of great ravian
    I am also registered ravian but never informed about any activity
    Secretary Dr Khalid Manzoor is requested to note please
    My department is philosophy and session 1973_75
    I also participated in first election of old ravian union when lecturer at GC

  2. Very good activity
    Excellent gathering of great ravian
    Secretary Dr Khalid Manzoor is requested to note please
    My department is philosophy and session 1973-75
    I also participated in first election of old ravian union when lecturer at GC

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *