پنجاب کی انجنیئرنگ یونیورسٹیوں کا ٹیکنیکل الاونس کیلئے 52 کروڑ روپے فنڈز کا مطالبہ

    January 6, 2021 3:40 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود 

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر  ڈاکٹر منصور سرور نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کی انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں تعینات انجینئرز اساتذہ کیلئے ٹیکنیکل الاونس منظور کیا جائے۔

تعلیمی زاویہ کو موصول ہونے والے مراسلہ کے مطابق وائس چانسلر نے سیکرٹری ریگولیشن پنجاب کو اساتذہ کو بنیادی حق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انجینئرز اساتذہ کی قابلیت اور تعلیم فیلڈ انجینئرز سے زیادہ ہے۔ 

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے اپنے اس مراسلے میں کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر محکموں میں تعینات انجینئرز کو مئی 2019ء سے ٹیکنیکل الاونس ادا کیا جا رہا ہے۔ 

وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کاکہنا ہے کہ صوبے بھر کی انجنیئرنگ یونیورسٹیز کو ٹیکنیکل الاونس کی ادائیگی کیلئے سالانہ 52 کروڑ 43 لاکھ روپے کا بجٹ درکار ہوگا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *