بلوچستان: شہید وکلا کے بچوں کی مفت تعلیم کیلئے اینڈومنٹ فنڈ

  • August 25, 2017 9:03 pm PST
taleemizavia single page

کوئٹہ

صوبائی محکمہ کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق یکم اکتوبر2016ء کو منعقدہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کی روشنی میں چیف سیکرٹری بلوچستان کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیاگیا ہے۔

جو بلوچستان کے وکلاء کیلئے بیرون ملک اعلیٰ تعلیم اور شہید وکلاء کے بچوں کی تعلیم کیلئے قائم کئے گئے۔

اینڈومنٹ فنڈ کی مینجمنٹ کے فرائض سرانجام دے گا بورڈ کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پی اینڈ ڈی ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ( بہ لحاظ عہدہ) سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری سی ایچ اینڈ ٹی محکمہ تعلیم، ہائی کورٹ بار کونسل کا ایک نمائندہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ( ڈویلپمنٹ ) سی ایچ اینڈ ٹی محکمہ تعلیم بطور سیکرٹری /ممبر شامل ہوں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *