پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پرعائد پاپندی ختم

  • December 12, 2021 2:00 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی، احسن تحسین

حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں تعینات اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پاپندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ سکولز کے تحت سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اپنی درخواستیں جمع کرانا ہوں گی۔

صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کے لیے تمام کیٹیگریز میں درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

شیڈول کے مطابق، محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ای پورٹل پر الیکڑانک درخواستوں کی وصولی 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پسند کے سکول میں تبادلے کے لیے تمام کوائف آن لائن جمع کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *