درسگاہوں میں ڈرگ بیچنے والے گرفتار افراد سے 6 کلو منشیات برآمد

  • August 26, 2017 5:08 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنیوالے عناصر کے خلاف انسداد منشیات فورس کی مہم کے دوران اب تک ایک خاتون سمیت 20 منشیات فراہمی میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اور 6.4 کلو گرام منشیات قبضے میں لی گئی ہیں جس کی بین الاقوامی مالیت 70 لاکھ روپے ہے، جس میں سوا چھ کلو گرام چرس اور 26 گرام آئس شامل ہے۔

اینٹی نارکوٹیکس فورس راولپنڈی نے گلزار قائد، راولپنڈی میں واقع جوڈیشل کالونی کے قریب ایک موٹرسائیکل روک کر اس پر سوار راولپنڈی کے رہائشی 3 ملزمان محمد شہباز، نوید اقبال اور راجہ محمد داور کے قبضے سے 450 گرام چرس برآمد کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور روٹس سکول سسٹم کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

ایک اور کارروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے اٹک بسال روڈ، اٹک پر واقع چووّن میل چوک کے قریب نصیر خان نامی موٹرسائیکل سوار مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 250 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم مختلف سکولوں اور کالجوں میں طلباء کو منشیات فراہم کرتا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *