پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تعینات

  • January 8, 2018 8:45 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سوشل اینڈ بیہوریل سائنسز ڈاکٹر زکریا زاکر کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈاکٹر زکریا زاکر کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر کو مستقل وائس چانسلر کی تقرری تک چارج دیا گیا ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر معین ناصر کا استعفیٰ گورنر پنجاب کی جانب سے منظورکر لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر زکریا زاکر نے انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

ڈاکٹر زکریا ذاکر نے جرمنی کی نامور یونیورسٹی سے 1998ء میں سوشیالوجی کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے جبکہ ایم فل اور ایم اے کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کی۔

ڈاکٹر زکریا زاکر دو مرتبہ فل برائٹ سکالر بھی رہے ہیں وہ امریکہ کی سٹیٹ یونیورسٹی آف نیو یارک اور یونیورسٹی آف فلوریڈا میں فل برائٹ سکالر رہے ہیں۔

اُنہیں بہترین تعلیمی کارکردگی پر 2015ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔ وہ جرمنی کی نامور یونیورسٹی میں چار سال تک بطور مستقل پروفیسر بھی تعینات رہے ہیں۔

اُن کے امپکٹ فیکٹر جرنلز میں 50 ریسرچ پیپرز بھی شائع ہو چکے ہیں اور وہ چار کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ڈاکٹر زکریا زاکر 28 سال سے تدریسی شعبے سے وابستہ ہیں۔


  1. PPP جس طرح 2013 میں
    کی گورنمنٹ کے خاتمے کے ساتھ ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا خاتمہ ہو گیا تھا بالکل اسی طرح ڈاکٹر ظفر معین ناصر کے 1 سالہ تاریک ترین عہد کے خاتمے اور ڈاکٹر ذکریا ذاکر صاحب کی تقرری کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی میں بھی ویک اینڈ وائس چانسلر کے عہدے کا خاتمہ ہو گیا😀

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *