عمر سیف کو وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

  • November 16, 2018 11:58 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: ڈاکٹر عمر سیف کو قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ڈین ڈاکٹر اکمل حسین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈاکٹر اکمل حسین ڈین فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسزہیں۔

ڈاکٹر عمر سیف کی بطور وائس چانسلر چار سالہ مدت ملازمت جنوری 2017ء میں ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری کے بعد انھیں آئی ٹی یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا تھا۔
ڈاکٹر عمر سیف کو آئی ٹی یونیورسٹی کا قائمقام وائس چانسلر رکھنے کے لیے ن لیگ کی حکومت کی جانب سے اس عہدے پر مستقل تقرری کے لیے اشتہار کو بھی جاری نہیں کیا گیا اور عدالتی مداخلت پر سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تقرری کے لیے اشتہارات جاری کیے گئے۔

ڈاکٹر عمر سیف ایک سال گیارہ ماہ تک عارضی وائس چانسلر تعینات رہے اور انھوں نے مجموعی طور پر 5 سال 10 ماہ بطور وائس چانسلر کام کیا۔

ڈاکٹر عمر سیف نے یونیورسٹی میں پانچ سالوں کے دوران اساتذہ کی مستقل تقرریاں نہیں کیں بلکہ انھیں کنٹریکٹ پر رکھا گیا اور چھ سال گزرنے کے بعد بھی تمام اساتذہ اور ملازمین کںٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں یہ اپنی نوعیت کی الگ سرکاری یونیورسٹی ہے جہاں مستقل ملازمین بھرتی نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل ڈاکٹر عمر سیف کو چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدے سے بھی فارغ کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *