نامور سائنسدان ڈاکٹر شاہد مُنیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ تعینات

  • November 12, 2018 12:02 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد مُنیر کو یونیورسٹی آف جھنگ کا مستقل وائس چانسلر تعینات کر دیا ہے۔ اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد منیر کو چار سال کے لیے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شاہد مُنیر پنجاب یونیورسٹی کے سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے ڈائیریکٹر ہیں اور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان اور محقق ہیں، وہ اب تک 50 سے زائد تحقیقی مقالہ جات شائع کر چکے ہیں۔ اُن کا دائرہ تحقیق انرجی اور ماحولیاتی انجینئرنگ ہے۔

انھوں نے برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انھوں نے پنجاب یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کے مضمون سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ اس کے ساتھ وہ ایم بی اے کی ڈگری بھی رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد منیر نے ہی سب سے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو کوئلے سے بنانے کے نظریات کو چیلنج کیا۔ وہ پاکستان مینجمنٹ کالج میں توانائی پالیسیوں پر خصوصی لیکچرز بھی دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *