ڈاکٹر محمد شفیق آئی بی سی سی کے نئے چیئرمین تعینات ہوگئے
- April 6, 2018 2:04 pm PST
اسلام آباد
وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد شفیق کو انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ آئی بی سی سی وفاقی ادارہ ہے جہاں پر صوبوں کے تعلیمی بورڈز کے طلباء کی میڑک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح کی اسناد کی تصدیق کی جاتی ہے۔
آئی بی سی سی بیرون ممالک سے سکینڈری اور ہائر سیکنڈری ایجوکیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مساویت کے سرٹیفکیٹس جاری کرتی ہے۔ پاکستان میں او لیول اور لیول کرنے والے طلباء کو میڑک و انٹرمیڈیٹ کے مساوی اسناد دینے کی زمہ داری بھی آئی بی سی سی کو سُپرد ہے۔
ڈاکٹر محمد شفیق ڈیرہ غازی خان بورڈ کے چیئرمین ہیں اور وہ اس سے پہلے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔
ڈاکٹر محمد شفیق کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے، وفاقی وزارت تعلیم کو ان کی تقرری کی سفارش محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کی گئی تھی۔
محکمہ کی جانب سے ڈاکٹر محمد شفیق کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
Congrats brother shafique. Allah SWT give you strength to handle all matters nicely. Ameen
That’s great.
IBCC will flourish hopefully
Mubarik ho Dr sb.