چیئرمین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مُراد ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
- September 10, 2018 10:00 pm PST
اسلام آباد
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے چیئرمین اور بانی ریکٹر ڈاکٹر حسن صہیب مُراد خنجراب سے لاہور واپسی پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چیئرمین یو ایم ٹی ڈاکٹر حسن صہیب مُراد کانفرنس میں خنجراب گئے تھے اور واپسی پر اُن کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ڈاکٹر حسن صہیب مُراد کے ہمراہ اُن کے صاحبزادے بھی تھے اور وہ زخمی ہیں۔
ڈاکٹر حسن صہیب مراد نے ریکٹر یو ایم ٹی کا عہدہ گزشتہ سال چھوڑ کر ڈاکٹر محمد اسلم کو ریکٹر تعینات کیا تھا اور وہ چیئرمین یو ایم ٹی مقرر ہوئے تھے۔ وہ آئی ایل ایم ٹرسٹ کے صدر تھے۔ وہ آئی ایل ایم کالجز اور نالج سکولز کی نگرانی بھی کر رہے تھے۔
اُنھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ اُنھوں نے واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی سے ایم بی، اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف ویلز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔
اُنھوں نے دُبئی میں انسٹیٹیوٹ آف نالج اینڈ لیڈرشپ بھی قائم کر رکھا تھا۔
ڈاکٹر حسن صہیب مُراد نے 2002ء میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا پنجاب حکومت سے چارٹرڈ حاصل کیا تھا، 2004ء میں اس کا نام تبدیل کر کے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی رکھ دیا گیا۔
A great national as well as my personal loss. He was really an asset for the Umma also. May his soul rest in eternal peace. AAMEEN
Very sad…God may soul peace in enternal