ڈی پی ایس سکول کا طالبات کو جلد رنگ کا “انگیا” پہننے کا حکم
- May 26, 2018 3:35 pm PST
نیو دہلی
لڑکیاں، براہ مہربانی ‘جلد کے رنگ’ کا برا یا انگیا پہنیں اور اس کے اوپر شمیض بھی پہنیں۔ کچھ دن قبل مبینہ طور پر بھارت کے نامور تعلیمی ادارے دہلی پبلک سکول میں نویں سے بارہویں کلاس کی طالبات کے لیے یہ نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ان کا مقصد کیا تھا؟ جلد کے رنگ کی ہی زیر جامہ کیوں؟ اور دہلی کے اس شدید موسم گرما میں برا پر شمیض پہنے کے حکم کیا مطلب ہے؟
ویسے سکول میں لڑکیوں کے لباس کے متعلق یہ فرمان نئے نہیں ہیں۔
ڈی پی ایس دہلی نے لڑکیوں کے لیے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس میں طالبات کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پستانوں کو چھپانے کے لیے تین تہہ والے کپڑے پہنے جائیں تاکہ مخالف جنس کی توجہ تبدیل نہ ہو۔
طالبات کو یہ ہدایات کلاس رومز میں جاری کی گئیں اور اس دوران نویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت میں پڑھنے والے لڑکوں کو کلاس رومز سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔ موسم گرما میں طالبات کو ڈریس کوڈ میں شفید شرٹ اور سکرٹ پہننے کا کہا گیا ہے۔
طالبات کو یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سفید شرٹ کے بٹنوں کے درمیان فاصلہ کم رکھیں تاکہ جسم نظر نہ آسکے۔
ڈی پی ایس دہلی کے اس فیصلے پر طالبات کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے طالبات کی پرائیویسی میں مداخلت کہا گیا ہے۔ سکول کے اس فیصلے کے بعد طالبات سراپا احتجاج ہیں جبکہ دہلی میں بھی اس عجیب فیصلے پر سکول کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔