پنجاب میں ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کی 4340 اسامیاں ختم

  • May 10, 2017 12:37 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

ڈسٹرکٹ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کی اسامیاں ختم کر دی ہیں۔ ان اسامیوں کی تعداد 4 ہزار 340 ہے۔

محکمہ نے گریڈ چودہ سے لے کر گریڈ سترہ تک کی اساتذہ کی اسامیاں ختم کی ہیں۔

ان میں 14 ویں گریڈ کی 3 ہزار 360، 16 ویں گریڈ کی 840 اور 17 ویں گریڈ کی 140 اساتذہ کی اسامیاں شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر میں رپورٹ کریں جس کے بعد ان اساتذہ کو متعلقہ ضلع کے سرکاری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔

جو اسامیاں ختم کی گئی ہیں ان کی جگہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور سینئر ایجوکیٹرز بھرتی ہوں گے۔ محکمہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نان ٹیچنگ سٹاف میں 35 ڈٰیٹا انٹری آپریٹر، 35 جونیئر کلرک، 70 ڈرائیور اور 35 نائب قاصد بھی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹرز کی ذمہ داری سکولوں میں بھرتی ہونے والے نئے اساتذہ کی ٹریننگ کرنا تھی تاہم اب ان اسامیوں کو ختم کرنے کے بعد یہ ایجوکیٹرز سکولوں میں بچوں کو تعلیم دیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *