ڈی جی خان بورڈ: انٹرمیڈیٹ میں سرکاری کالجوں کے طلباء کی 10 پوزیشنز

  • September 11, 2018 10:52 pm PST
taleemizavia single page

ڈیرہ غازی خان: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پنجاب گروپ آف کالج کوٹ ادھو کی فریال پرویز نے 1057 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ پنجاب گروپ آف کالجز کوٹ ادو کے محمد مظہر الرحمن نے 1048 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن، اسی کالج کی رجہ ارشد نے 1046 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے اعجاز الرحمن نے بھی مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں نیو پنجاب پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ ادو کے محمد تاشفین نے 1036 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ کے ارتضیٰ عمر لطیف اور ابدالین سائنس ہائیر سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کے محمد عادل نے 1034 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ راشد منہاس سکول علی پور کی میسم عباس نے 1025 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری انجینئرنگ گرلز گروپ میں گورنمنٹ کالج فار ویمن مظفر گڑھ کی فارہین فاطمہ نے 1025 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج فار ویمن مظفر گڑھ کی زینب جمیل نے 1017 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج کی سارہ کمال نے 1014 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گرلز گروپ میں پنجاب کالج کوٹ ادو کی طیبہ مریم نے 1001 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، پنجاب گرلز انٹر کالج جتوئی روڈ علی پور کی آمنہ قادر کی 986 جبکہ گورنمنٹ کالج ہائیر سیکنڈری سکول آراء جعفر کی مستبشرہ غفار نے 981 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گروپ بوائز گروپ میں محمد دانش نے 1029 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، ابدالین سائنس ہائیر سیکنڈری سکول مظفر گڑھ کے احمد علی حمزہ نقوی نے 1018 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور اسی سکول کے محمد حمزہ نے 990 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.