خیبرپختونخوا کی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں کرپشن، 8 ملازمین فارغ
- December 11, 2018 9:24 pm PST
پشاور: خیبرپختونخوا میں پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں بے انتظامی اور کرپشن کے معاملے پر انسپکشن ٹیم نے انکوائری مکمل کر کے رپورٹ جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق انسپیکشن ٹیم نے رپورٹ میں شدید بے انتظامی اور بدعنوانیوں کی تصدیق کر دی ہے۔
انسپیکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نوشہرہ میں سی پیک منصوبوں کے لئے پہلی یونیورسٹی دو سال قبل قائم کی گئی، یونیورسٹی کا وائس چانسلرلاکھوں روپے کی بدعنوانی میں ملوث پایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں سنجیدہ مسائل پرتوجہ کی ضرورت ہے، صوبے کی پہلی ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں 400 طلبا کے لئے لیبارٹری موجود نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسائل کی نشاندہی پر سینئرپروفیسرزسمیت 8 ملازمین کو فارغ بھی کیا گیا ہے۔