تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز و کنٹرولرز بھرتیوں کے انٹری ٹیسٹ میں فیل

  • August 7, 2019 12:37 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: محمد قاسم

آئی بی اے کراچی نے سرکاری یونیورسٹیوں میں خزانہ دار، ڈائیریکٹر فنانس اور تعلیمی بورڈز میں کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹریز کی بھرتیوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انکشاف ہوا ہے کہ تعلیمی بورڈز میں تعینات قائمقام کنٹرولر امتحانات اور سیکرٹریز انٹری ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں۔ ڈائیریکٹر فنانس اور خزانہ دار کے عہدوں کے لیے کل 163 اُمیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی جس میں سے 78 اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔

سات تعلیمی بورڈز کے سیکرٹریز اور کنٹرولر امتحانات کی 14 اسامیوں کے لیے 141 اُمیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی جن میں سے صرف 21 اُمیدوار کامیاب قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق ان امتحانات میں تعلیمی بورڈز کے تمام قائمقام سیکرٹریز اور کنٹرولر امتحانات فیل ہوگئے ہیں۔

100 نمبروں پر مشمل ٹیسٹ میں 30 نمبرز ریاضی، 30 انگریزی نمبرز، 20 نمبرز کرنٹ افیئرز، اور 20 نمبرز کے سوشل سٹڈیز کے سوالات تھے۔

یونیورسٹیوں کے خزانہ دار کے لیے امتحان دینے والے بیشتر اُمیدوار سوشل اسٹڈیز میں فیل ہوئے جبکہ بورڈز کے سیکرٹریز اور کنٹرولر امتحانات کے لیے امتحان دینے والوں کی اکثریت ریاضی اور انگریزی میں فیل ہوئے۔

ڈائریکٹر فنانس کے ٹیسٹ میں ٹاپرز کے 63 نمبرز جبکہ سیکرٹری بورڈ و کنٹرولر امتحانات کے ٹیسٹ میں ٹاپر کے نمبر 51 ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز پاسنگ مارکس کی حد کی جاسکتی ہے۔ پاسنگ مارکس کی موجودہ نمبرز 40 مختص کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *