کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان

  • August 27, 2017 9:04 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام کیمپسز میں اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کامسیٹس ایبٹ آباد کیمپس، لاہور کیمپس، واہ، اٹک، ساہیوال، وہاڑی اور اسلام آباد کیمپس کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد کیمپس میں سول انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ڈویلپمنٹ اسٹڈیز میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی بھرتیوں کا اعلان ہوا ہے۔ لاہور کیمپس میں آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن، سنٹر فار اسلامک فنانس، کیمیکل انجینئرنگ، انرجی ریسرچ سنٹر، مینجمنٹ سائنسز، ریاضی، الیکڑیکل انجینئرنگ، فارمیسی، فزکس، شماریات اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں اساتذہ کی بھرتیوں کا اعلان ہوا ہے۔

واہ کیمپس میں مینجمنٹ سائنسز، الیکڑیکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، سول انجینئرنگ میں پروفیسر اور لیکچررز کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اٹک کیمپس میں کمپیوٹر سائنس، الیکڑیکل انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ساہیوال کیمپس میں سول انجینئرنگ، الیکڑیکل انجینئرنگ، ہیرٹیج اینڈ کلچرل اسٹڈیز، میکنیکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

وہاڑی کیمپس کیلئے کمپیوٹر سائنس اور ہیومینٹیز میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر کی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی۔

اسلام آباد کیمپس میں کمپیوٹر سائنس، فزکس، ہیومینٹیز، بائیو سائنسز، میڑولوجی اور ریاضی کے مضمون میں اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

کامسیٹس کے مطابق یہ تمام بھرتیاں ٹینور ٹریک سسٹم پر یونیورسٹی کی پالیسی کے مطابق کی جائیں گی۔

کامسیٹس نے ان بھرتیوں کے لیے امیدواروں کو این ٹی ایس کے تحت امتحان پاس کرنے کا بھی پاپند بنایا ہے۔ اُمیدواروں کو ہدایات
جاری کی گئی ہیں کہ وہ 11 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *