پنجاب میں کالج اساتذہ کے تبادلوں پر مہینہ پاپندی اُٹھانے کا فیصلہ
- September 15, 2018 12:49 pm PST
راولپنڈی
محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں میں تعینات اساتذہ کے تبادلوی پر پاپندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اس ضمن میں وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب یاسر ہمایوں نے محکمہ کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
وزیر یاسر ہمایوں کے مطابق سرکاری کالجوں کے اساتذہ یکم اکتوبر تک تبادلوں کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں اور اس کے لیے ون ونڈو آپریشن کیا جائے گا، اُنھوں نے کہا ہے کہ آئندہ برس سے یہ تبادلے کمپیوٹر سسٹم کے تحت کیے جائیں گے۔
یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے سفارش یا سیاسی دباؤ مت کریں۔
سرکاری کالجوں کے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے درخواستیں سوموار 17 ستمبر سے جمع کراسکتے ہیں۔ یہ درخواستیں یکم اکتوبر تک جمع ہوں گی۔
وزیر یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ ان تبادلوں کے بعد تعلیمی سال کے اختتام ہونے تک تبادلوں پر دوبارہ پاپندی عائد کر دی جائے گی اور تعلیمی سال کے دوران تبادلہ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزیر ہائیر ایجوکیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کی جن سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے خالی پڑے ہیں ان پر تقرریاں رواں برس ہی مکمل کی جائیں گی اور وائس چانسلر تقرری کے لی سرچ کمیٹی خیبر پختونخوا کی طرز پر بنائی جائیں گی اور کمیٹی میں نامور ماہرین تعلیم کو شامل کیا جائے گا۔