کالج اساتذہ کی گرمیوں کی چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ، مراسلہ جاری

  • May 9, 2018 11:40 am PST
taleemizavia single page

لاہور

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران چھٹیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ڈی پی آئی کالجز پنجاب ڈاکٹر نصر اللہ ورک کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ایکس پاکستان لیو بھی نہیں دی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیز ہیں وہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے تاکہ جنرل الیکشن کے دوران مشکلات پیدا نہ ہوں۔

ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو اس مراسلے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


  1. Aslamo alaikum, I m really thankful to the admin of taleemi zavia. It provides us a powerful motivation, guidance and information.

Leave a Reply to Muhammad Farooq Noor Cancel reply

Your email address will not be published.