فپواسا کی اپیل پرسندھ کی جامعات میں تدریسی عمل معطل

  • January 25, 2018 12:14 pm PST
taleemizavia single page

حیدر آباد

فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) سندھ کی کال پر سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہا۔

فپواساسندھ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر مینہوں خان لغاری کے مطابق یہ معطلی فپواسا کے مطالبات کیلئے کی گئی ہے۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فاپواسا کے مطالبات میں سندھ یونیورسٹیز ترمیمی اکیڈمک ایکٹ 2013 کا جائزہ، ہارڈ شپ کیسز کی منظوری، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے ہائوزنگ اسکیم، پی ایچ ڈی الائونس میں اضافہ کیا جائے۔

فپواسا کے دیگر مطالبات میں پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاک اسکالرشپ میں اضافہ ، یونیورسٹیوں کی بجٹ میں اضافہ، جامعات کے حفاظتی انتظامات کو موثر بنانا، غیر پی ایچ ڈی وائیس چانسلرز کی برطرفی، اعلیٰ تعلیمی کمیشن سندھ میں تعلیم دانوں کی تعیناتی اور جامعات میں ریٹائرڈ ملازمین کی تعیناتی پر پابندی شامل ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *