لمز بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین عبد الرزاق داؤد عمران خان کے مشیر مقرر

  • August 12, 2018 9:47 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف نے بورڈ آف ٹرسٹیز لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے چیئرمین اور ڈیسکون کمپنی کے مالک عبد الرزاق داؤد وزیر اعظم پاکستان کے صنعتی و معاشی امور پر مشیر مقرر کرنے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

عبد الرزاق داؤد لمز کے تعلیمی و انتظامی معاملات میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور وہ لمز کو مختلف پراجیکٹس کی مد میں فنڈنگ بھی کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ممتاز ماہر اقتصادیات اور سابق وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے ۔تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔

عبدالزراق داؤد صنعت، سرمایہ کاری، ٹیکسٹائل اور تجارتی امور پر وزیر اعظم کو مشورہ دیں گے ۔دوسری جانب سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عطا ء الرحمان کو بھی وزیراعظم کامشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *