کینیڈا کے تعلیمی بجٹ میں دس سال کے دوران 18 ارب ڈالرز کا اضافہ
- October 9, 2016 10:47 am PST
ویب ڈیسک
کینیڈا کے تعلیمی بجٹ میں دو ہزار 2004ء کے بعد تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور یہ اضافہ اساتذہ کی تنخواہوں، مراعات میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔
کینیڈا میں معیار تعلیم بڑھانے کے لیے سرکاری اساتذہ کی تنخواہوں میں تیزی سے اضافہ کیا گیا۔ اور دس سال میں تعلیمی بجٹ میں اضافہ پہلے سے مختص کردہ بجٹ کا اکتالیس فیصد ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق 2004ء میں تعلیم کے لیے مختص بجٹ 44.3 ارب ڈالرز تھا جو اب بڑھ کر 62.6 ارب ڈالرز ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کی مجموعی رقم کا 78 فیصد اساتذہ کی تنخواہوں پر خرچ کیا جارہا ہے۔
اضافے شدہ بجٹ میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن پر اخراجات 2.3ارب ڈالرز سے بڑھ کر 4.3ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔
تنخواہیں مراعات کی مد میں 32.1 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 46.4 ارب ڈالرز ہوگیا ہے۔
کینیڈا کا سرکاری تعلیمی اداروں کا شمار دُنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے ۔ کینیڈا کی حکومت اپنے ملک میں سکول ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔