بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی امتحانی کاپیاں 32لاکھ میں فروخت

  • December 24, 2017 12:19 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے گزشتہ سالوں کے جوابی پرچوں اور دیگر ردی کا سامان فروخت کر دیا ہے اور یہ ردی بتیس لاکھ روپے میں فروخت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ردی کو بذریعہ آکشن فروخت کیا گیا جس کی نگرانی آکشن کمیٹی کر رہی تھی۔ اس کمیٹی نے ستائیس اکتوبر کو ردی فروخت کرنے کی منظوری دی تھی۔

یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اس سال چھیانوے ہزار نو سو ستر کلو گرام جوابی کاپیوں کی ردی فروخت ہوئی ہے جس کی براہ راست نگرانی آکشن کمیٹی کے سیکرٹری اعجاز احمد نے کی۔

اس ردی کی فروخت سے بتیس لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ ردی کی فروخت ڈیجیٹل سکیل پر کی گئی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *