جامعہ زکریا کا اینڈومنٹ فنڈ 4کروڑ 40لاکھ روپے تک پہنچ گیا
- November 8, 2017 12:56 pm PST
ملتان
جامعہ زکریا کا اینڈومنٹ فنڈ 4 کروڑ 40 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ،بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی نے ڈیڑھ سال پہلے 2 کروڑ روپے کی مدد سے انڈونمنٹ فنڈ شروع کیا تھا جس کی مالیت اب چار کروڑ 40 لاکھ روپے ہوگئی۔
اینڈومنٹ فنڈز سے یونیورسٹی کے طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کی جاتی ہے تاہم اس کے لیے طلباء کی سکروٹنی کے لیے باقاعدہ طور پر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔
یونیورسٹی حکام کی کوشش ہے کہ ملتان کے چیمبر آف کامرس اس مد میں یونیورسٹی کی مد د کریں تاکہ طلبا کوزیادہ سے زیادہ سے سکالر شپ دیئے جاسکیں۔