لاہور بورڈ کا پنجاب کے دانش سکولوں کے امتحانات لینے سے انکار

    June 23, 2019 8:41 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے دانش سکولوں کے طلباء کے امتحانات لینے سے انکار کر دیا ہے. آئندہ تعلیمی سال سے لاہور بورڈ دانش سکولوں کے طلباء کے امتحانات نہیں لے گا. اس ضمن میں چیئرمین لاہور بورڈ چوہدری محمد اسماعیل کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی کے نام مراسلہ بھی لکھ دیا ہے.

آئندہ سال سے دانش سکولوں کا الحاق متعلقہ ڈویژن کے بورڈز سے کرنے کے بعد طلباء کے امتحانات لیے جائیں گے.

لاہور بورڈ کی جانب سے لکھے گئے خط میں دانش اتھارٹی کو کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں قائم دانش سکولوں کے طلباء کی رجسٹریشن متعلقہ ڈویژن میں قائم تعلیمی بورڈ کے ساتھ کرائی جائے اور یہی بورڈ دانش سکولوں‌کے بچوں کے امتحانات لینے کے مجاز ہوں گے.

میانوالی، راجن پور، ڈی جی خان، رحیم یار خان، حاصل پور، چشتیاں، اٹک میں دانش سکول موجود ہیں، 2010 میں دانش سکول قائم کرنے کے بعد اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور بورڈ کے امتحانی نظام کو دیگر بورڈز سے بہتر ہونے کی وجہ سے دانش سکولوں کے بچوں کے امتحانات لاہور بورڈ سے دلانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

لاہور بورڈ کے چیئر مین نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دانش سکول چو نکہ لاہور سے بہت دور واقع ہیں ، اس لحاظ سے ان کے امتحانات میں ما نیٹرنگ کا مسئلہ ہوتا ہے. لاہور بورڈ کے فیصلے کے بعد دانش اتھارٹی نے متعلقہ بورڈز سے رابطہ کرلیا۔