فیصل آباد بورڈ: انٹرمیڈیٹ رزلٹ میں پنجاب کالج کے طلباء کی 19 پوزیشنز

  • September 11, 2018 11:22 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ کی مہوش سلیم نے 1051 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، اسی کالج کی ملائکہ نور نے 1047 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج آف سائنس جڑانوالہ کے محمد عمر حسان نے 1045 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں پنجاب کالج جڑانوالہ کے محبوب عالم نے 1037 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، کپس کالج فار بوائز رفیق کالونی فیصل آباد کے نعمان احمد نے 1037 نمبر پر ہی پہلی پوزیشن، کپس کالج کے محمد آفاق نے 1031 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور چناپ کالج جھنگ کے محمد ہاشم خان نے بھی مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گرلز گروپ میں کپس کالج فیصل آباد کی فاتح لطیف نے 1024 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، سپریئر کالج پیپلز کالونی کی مہوش شبیر نے 1022 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن، پنجاب کالج کی زوہا نوید نے 1013 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گروپ بوائز میں پنجاب کالج آف سائنس جڑانوالہ کے محمد احسن نے 1017 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن محمد حُنین نے ایک ہزار نمبرز لے کر دوسری پوزیشن، چناب کالج جھنگ کے علی حیدر نے 989 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جنرل سائنس گروپ گرلز میں پنجاب کالج کی انعم مجاہد نے 1024 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، اسی کالج کی سائرہ نسیم نے 1015 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن، دی پرائم سٹینڈرڈ کالج فار ویمن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی افراء شہزادی نے 1013 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

نتائج کی تفصیلات فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *