پنجاب: کالجزمیں سپورٹس پر سائنس میں داخلوں پر پاپندی عائد
- August 10, 2018 12:16 am PST
ملتان: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری و پرائیویٹ کالجز میں فرسٹ ایئر میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی ہے، نئی پالیسی کے مطابق پرائیویٹ و سرکاری کالجز فرسٹ ایئر میں سپورٹس کی بنیاد پر صرف آرٹس میں داخلے کرنے کے مجاز ہوں گے۔
پرائیویٹ اور سرکاری کالجوں کو سپورٹس کی بنیاد پر سائنس میں داخلوں سے روک دیا گیا۔
پنجاب میں ڈائیریکٹیوریٹ کالجز کی جانب سے کالجوں کے پرنسپلز، ڈائریکٹرز کو نئی پالیسی پر مبنی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کے تمام کالجوں میں فرسٹ ایئر میں سپورٹس کی بنیاد پر صرف ایف اے میں داخلے ہوں گے۔ سپورٹس کی بنیاد پر پری میڈیکل، انجینئرنگ، آئی سی ایس میں داخلے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ پرائیویٹ کالجوں میں بھی سپورٹس کی بنیاد پر داخلوں کی مذکورہ پالیسی کا نفاذ ہوگا۔
سپورٹس میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلباء ہی آرٹس میں داخلوں کے اہل ہوں گے۔ تمام پرائیویٹ و سرکاری کالجز داخلوں کی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کالجز کے دفتر جمع کرانے کے پاپند ہوں گے۔ نئی داخلہ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ سپیشل طلباء کا کوٹہ دو فیصد مقرر ہوگا جبکہ ان طلباء کیلئے عمر کی حد بھی مقرر نہیں کی گئی۔