پنجاب میں سرکاری اساتذہ پر اکیڈمی و نجی کالج میں پڑھانے پر پاپندی عائد

  • December 16, 2018 5:04 pm PST
taleemizavia single page

آمنہ مسعود: پنجاب کے سرکاری کالجوں کے اساتذہ پر اکیڈمیوں، نجی تعلیمی اداروں میں پڑھانے پر پاپندی لگا دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری کالجوں کے اساتذہ اپنے ڈائیریکٹوریٹ کالجز میں پرائیویٹ اداروں اور اکیڈمیز میں نہ پڑھانے کا بیان حلفی اسٹامپ پیپر پر جمع کرائیں گے اور خلاف ورزی پر پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی ہوگی۔

بیان حلفی کے مطابق کالج اساتذہ پارٹ ٹائم میں بھی نجی اداروں میں کوچنگ کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ خفیہ ٹیمیں اساتذہ کی مانیٹرنگ کریں گی۔

ڈائیریکٹر کالجز پرنسپلز کے تعاون سے اساتذہ سے بیان حلفی لیں گے اور یہ بیان حلفی ڈائریکٹوریٹ میں جمع کیے جائیں گے.

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررزایسوسی ایشن کے صدر حافظ عبد الخالق نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ نا انصافی پر مبنیٰ اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ حکومت نے زبردستی بیان حلفی لیے تو لاہور سمیت پنجاب بھرکے کالجوں میں احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت سرکاری کالجوں میں 18 ہزار 163 اساتذہ تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *