باچہ خان یونیورسٹی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے داخلے پر پاپندی عائد
- October 28, 2018 12:12 pm PST
چارسدہ: باچہ خان یونیورسٹی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی داخلے پر مکمل پاپندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالے سے یونیورسٹی کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق موٹر گاڑیوں کو ایم آر اے ( موٹر کار رجسٹریشن اتھارٹی ) کیساتھ رجسٹرڈ کرانا لازمی ہے۔
اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے اندر بغیر پلیٹ کے گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا اورفیکلٹی ممبران اور طلباء کے گاڑیوں پر خصوصی سٹیکرز بطور پرمٹ لگائے جائیں گے۔
ڈرائیونگ کرنے والوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس جبکہ موٹرسائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے. ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے یونیورسٹی میں داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ احکامات اس وقت سانے آئے ہیں کہ چند عرصہ پہلے یونیورسٹی کے اندر طلبہ سے موٹر سائیکل کے چوری ہونے کے واردات سامنے آئے ہیں۔