آرمی پبلک سکول کے زخمی طالبعلم کا عالمی امتحان میں منفرد اعزاز
- August 24, 2018 12:14 pm PST
ویب ڈیسک
پاکستانی طالبعلم احمد نواز نے بین الاقوامی جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (جی سی ایس ای) امتحانات میں 6 اے پلس اور 2 ایز لے کر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔
واضح رہے کہ احمد نواز 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے، اس سانحے میں 150 کے قریب افراد شہید ہوئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم طالب علموں کی تھی۔
احمد نواز نے ٹوئٹر پر اپنی کامیابی کا اعلان کیا اور بتایا کہ اس میں سب سے بڑا ہاتھ ان کے والدین کا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے، جس نے انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے سے قریب کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں 17 سالہ طالبعلم کو امتحانات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘احمد نواز کی تعلیمی میدان میں کامیابی پر پاکستان کو فخر ہے’۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ‘احمد نواز نے اپنے عزم، ہمت اور تعلیم کی طاقت سے شیطانی قوتوں کو شکست دی’۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں احمد نواز کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔