طلباء کے ریاست مخالف جذبات اُبھارنے پر لیکچرر عمارعلی جان گرفتار

  • February 9, 2019 1:21 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پولیس نے لیکچرر عمار علی جان کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق عمار علی جان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پانچ فروری کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی، پولیس نے 16 ایم پی او کے تحت عمار علی جان کو گرفتار کیا ہے۔

عمار علی جان ایف سی کالج میں‌ بطور لیکچرر تعینات ہیں.

ایف آئی آر میں پنجاب سائونڈ سسٹم ریگولیشن ایکٹ 2015ء، Maintenance of Public Order Ordinance and sections 147 اور پاکستان پینل کوڈ کی شق 291 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمار علی جان منظور پشتین کی کال پر پشتون اتحاد موومنٹ کی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے اور اس ضمن میں لبرٹی گول چکر پر مظاہرے کی قیادت بھی کی ہے۔ اس مظاہرے میں عمار علی جان نے ملک کے دفاعی اداروں کے خلاف نعرے بازی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمار علی جان کو ایف سی کالج سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ بطور لیکچرر تدریس کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی نے عمار علی جان سے وزیٹنگ لیکچررز کی کلاسز بھی واپس لے لی تھیں اور عمار علی جان پر یہ الزام عائد تھا کہ وہ غیر ملکی ایماء پر ملک دُشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے عمار علی جان کو انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز سے اپریل 2018ء میں نکالا گیا تھا۔

عمار علی جان پر الزام ہے کہ وہ پشتون تحفظ موومنٹ کی آڑ میں لاہور میں زیر تعلیم پشتون طلباء کو ملک کے خلاف اُکسانے میں ملوث ہے، پولیس کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں بھی اسے بنیاد بنایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف امریکن اسٹڈیز کے تحت ہونے والی تقریبات کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے، یہ تقریبات امریکی فنڈنگ کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.