الائیڈ سکولز نے پاکستان میں اپنی فرنچائز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا
- December 3, 2017 1:58 pm PST
ملتان: الائیڈ سکولز نیٹ ورک نے پاکستان بھر میں اپنی فرنچائز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس ضمن میں درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں۔ الائیڈ سکولز انتظامیہ فرنچائز لینے کے خواہمشند سرمایہ کاروں کی رجسٹریشن کرے گی۔
الائیڈ سکولز نیٹ ورک نے وسطی پنجاب (سنٹرل پنجاب) کے چار اضلاع میں فرنچائز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان چار اضلاع جس میں لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن شامل ہیں۔
جنوبی پنجاب (ساؤتھ پنجاب) کے دس اضلاع میں فرنچائز دی جائیں گی جس میں ملتان، لودھراں، بہاولنگر، مظفر گڑھ، راجن پور، خانیوال، لیہ، وہاڑی، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔
اپر پنجاب کے پانچ اضلاع میں الائیڈ سکولز کی فرنچائز فروخت کی جارہی ہیں۔ ان اضلاع میں گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارروال اور منڈی بہاؤ الدین شامل ہیں۔ جبکہ رچنا ریجن کے فیصل آباد، میانوالی، سرگودھا، بھکر، جھنگ، چینیوٹ اور خوشاب میں بھی فرنچائز دی جارہی ہیں۔
الائیڈ سکولز بلوچستان کے اٹھائیس اضلاع میں جبکہ سندھ کے نو اضلاع میں فرنچائز فروخت ہوں گی۔ سندھ میں کراچی، حیدر آباد، دو، لاڑکانہ، شکار پور، عمر کوٹ، بدین، جیکب آباد اور ٹنڈو محمد خان میں فرنچائز دی جارہی ہیں۔
الائیڈ سکولز کی نئی فرنچائز راولپنڈی، اسلام آباد، میر پور میں بھی فرنچائز فروخت کی جارہی ہیں۔
سرمایہ کاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ الائیڈ سکولز کی فرنچائز حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں اور وہ مزید تفصیلات ہیڈ آفس لاہور اور ریجنل دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔