ایچی سن کالج اولڈ بوائزایسوسی ایشن الیکشن میں پائینرز کی فتح
- April 4, 2017 3:07 pm PST
لاہور
ایچی سن کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن الیکشن میں پائینرز گروپ کی صدر سمیت تمام عہدوں پر جیت،، شاہ جہاں ایوب 631 ووٹ لے کر نئے صدر منتخب ہوگئے۔
ایچی سن کالج اولڈ بوائز ایسوسی ایشن الیکشن میں پائینرز نے صدر سمیت تمام عہدوں پر ریفارمرز گروپ کو شکست دے دی۔الیکشن میں سپیکر قومی اسبملی سردار ایاز صادق نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن میں 2 ہزار 341 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے ایک ہزار 37 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
الیکشن میں نائب صدر کے عہدے پر عمر قریشی 671 اور جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر سید حُر گردیزی 636 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ خزانچی کی سیٹ پر جلال شاہ نے 707 ووٹ کر کامیابی حاصل کی۔ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں ایگزیکٹو باڈی کی سیٹوں پربھی پائینرز گروپ نے تمام سیٹیں جیت لی ہیں۔
ان سیٹوں پر شہزاد سلطان، قاسم زمان خان، قیصر خان جمالی، سردار امین شیراور عامر جہانگیرالہی کامیاب ہوئے۔
ان سیٹوں پر جنید اشرف خواجہ، ملک محمد اشتیاق اور میاں خالد مصباح الرحمن کامیاب قرار پائے۔ایچی سن کالج الیکشن میں دو ہزار 341 ووٹوں میں سے ایک ہزار 37 ووٹ کاسٹ ہوئے۔