ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کی جی سی یونیورسٹی کو 21ملین کی گرانٹ

  • December 27, 2017 10:54 am PST
taleemizavia single page

لاہور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کے مابین تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دئیے گئے۔ ایگری کلچر ریسرچ بورڈ کیجانب سے یونیورسٹی کو 21 ملین ریسرچ گرانٹ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کا لج یو نیورسٹی اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ معائدے پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اورریسرچ بورڈ کے چیف ایگریکٹو آفیسر ڈاکٹر نورالسلام خان نے دستخط کیے۔

معاہدہ میں ریسرچ کے فروغ کے لیے سترہ نکات شامل ہیں۔ جی سی یو میں منعقدہ تقریب میں ریسرچ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد یونس نے شرکت کی۔ڈاکٹر نورالسلام کا کہنا تھا کہ محققین اپلائیڈ ریسرچ پر توجہ دیں جو ملک کی ترقی میں براہ راست کردار اد اکرے۔

حکومت نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی تحقیق کے فروغ کے لیئے فنڈنگ میں 500 ملین کا اضافہ کیا ہےتاکہ تحقیق کے ذریعے ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب لایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں زعفران سمیت دیگر قیمتی اجناس کی کاشتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈکی جانب سے جی سی یو شعبہ اینوئیرمینٹل سائنسز کو21ملین روپے کے ریسرچ پراجیکٹ گرانٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جی سی یو ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں اورتحقیقی اداروں سے اپنے تدریسی و تحقیقی روابط کو مستحکم کر رہا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *