اساتذہ زد میں: غیر حاضری، ناقص کارکردگی پر 5 ہزار جرمانہ

  • October 21, 2018 12:48 pm PST
taleemizavia single page

پنجاب کے سرکاری اسکول ٹیچرز جرمانوں کی زد میں آگئے، دیر سے آنے، غیر حاضری یا ناقص کارکردگی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔

فیصل آباد کے اساتذہ محکمہ تعلیم کے نشانے پر آگئے ڈیڑھ سو سےزائد اساتذہ کو ناقص کارکردگی اورغیرحاضری مہنگی پڑگئی جبکہ غلطی کرنے والے ٹیچرز کوپانچ ہزارروپے تک جرمانہ دینا ہوگا ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق153اساتذہ پر جرمانہ لگایا گیا، نوٹس کے بعد تسلی بخش جواب نہ ملنے پرجرمانے کئے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ جزا سزا کا نظام ہونا چاہئے، ٹیچرز کو بھی چاہیے اپنی ڈیوٹی صحیح سے کریں تو یہ نوبت نہیں آئے گی اور جرمانے بھی نہیں ہوں گے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سےسرکاری اسکول کے ٹیچرز کوفائن لگےتوبچے بھی خوش ہوگئے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے تعلیمی نظام کو شفاف بنانا ضروری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *