پنجاب: 30 سال بعد سرکاری کالجوں کا تعلیمی کیلنڈر تبدیل کر دیا گیا

  • August 5, 2017 5:04 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب کے سرکاری کالجوں کے نئے تعلیمیم کیلنڈر کے مطابق اب کالجوں میں تعلیمی سا کا اختتام مارچ کے مہینے میں ہوگا اورانٹرمیڈیٹ کے دسمبر ٹیسٹ کے علاوہ فائنل امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے میں لیے جائیں گے۔

نئے تعلیمی کیلنڈر میں کالج میں ماہانہ ٹیسٹ، پرینٹس ٹیچرز میٹنگ کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب کی جانب سے کالجوں کا نیا تعلیمی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے اور اس پر کالج پرنسپلز کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سرکاری کالجوں میں فرسٹ ایئر کا تعلیمی سیشن 4 ستمبر سے لے کر 14 اپریل تک مختص کر دیا گیا ہے۔

سیکنڈ ایئر کا تعلیمی سیشن 15 اگست سے 14 اپریل، تھرڈ ایئر کا تعلیمی سیشن 2 اکتوبر سے 16 اپریل تک جبکہ فورتھ ایئر کا تعلیمی سیشن15 اگست سے 12 مارچ تک مقرر کر دیا گیا ہے۔

سرکاری کالجوں میں اب دسمبر ٹیسٹ الگ سے منعقد ہوں گے جبکہ سینڈ اپس کے امتحانات مارچ میں لیے جائیں گے۔

اسی طرح اکتوبر، جنوری اور فروری کے مہینوں میں ماہانہ ٹیسٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کی رپورٹس طلباء کے والدین کو گھروں پر ارسال کی جائیں گی، باقاعدہ طور پر منظوری کے بعد نئے تعلیمی کیلنڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *