رینکنگ کا فراڈ: یو ایم ٹی لاہور کو 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

  • April 10, 2019 11:37 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنی درجہ بندی میں غلط بیانی پر پچاس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یو ایم ٹی کا اپنی رینکنگ کا دعویٰ کمپٹیشن ایکٹ کی شق نمبر 10 کی خلاف ورزی ہے۔

یو ایم ٹی کی درجہ بندی کے دعویٰ کے خلاف سی سی پی کو شکایت موصول ہوئی، اس شکایت میں کہا گیا کہ یو ایم ٹی اپنی پروموشن مہم میں اور پراسپیکٹس پر رینکنگ سے متعلق غلط بیانی کر کے طلباء سے دھوکہ کر رہی ہے تاکہ طلباء کو یونیورسٹی میں داخلہ لینے پر آمادہ کیا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یو ایم ٹی کی جانب سے رینکنگ سے متعلق مذکورہ جھوٹے دعوے کیے گئے ہیں. یو ایم ٹی نے دعویٰ کیا کہ وہ جنوبی ایشیائ کی پہلی دس جامعات میں شامل ہے اور پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے. ایسوسی ایشن آف مینجمنٹ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیویشن ان سائوتھ ایشیا سے الحاق شدہ پاکستان کا واحد سکول آف بزنس اینڈ اکنامکس، پنجاب کی سمال سائز کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں یو ایم ٹی کا پہلا نمبر اور ایچ ای سی کی دوسری بہترین یونیورسٹی کی فہرست میں شامل ہے.

سی سی پی کی جانب سے انکوائری مکمل کرنے کے بعد یو ایم ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا. اس شوکاز نوٹس کے جواب میں یو ایم ٹی اپنے دعوئوں کو ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور سی سی پی سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے جس میں‌ یہ کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں مستقبل میں جھوٹ پر مبنی تشہیری مہم نہیں‌ چلائے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *