پاکستان میں تیسرا عالمی طلباء کنونشن اکتوبر میں ہوگا

  • September 28, 2019 1:50 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے فروغ سماجی علوم ، حکومت سندھ، پیغام پاکستان، اقوام متحدہ و دیگر سندھ بھر کی جامعات کے اشتراک سے تیسرا بین الاقوامی طلبہ کنونشن رواں برس 26تا 29 اکتوبر کراچی میں ہوگا.

بین الاقوامی طلبہ کنونشن و ایکسپو میں ملک بھر سے طلباء طالبات سمیت بین الاقوامی طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوگی.

سٹوڈنٹس کنونشن میں طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مختلف پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں جن میں ماڈل یونائیٹڈ نیشنز، سٹوڈنٹس لٹریری و آرٹ فیسٹیول ، مختلف موضوعات پر ورکشاپس، یوتھ آئیڈیاز کارنر شامل ہیں.

سٹوڈنٹس کنونشن میں جامعہ کراچی، سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، اقراء یونیورسٹی، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، دادا بوئی انسی ٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن،، سندھ یونیورسٹی جامشورو, آئ بی اے کراچی،سندھ مدرستہ السلام، نیوپورٹ انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ کمیونکیشن کراچی، عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی کی شرکت ہوگی.

اس کنونشن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، دیوان یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کراچی سمیت دیگر سرکاری و نجی جامعات شرکت کریں گی.

عالمی طلباء کنونشن میں شرکت کے لیے ہر یونیورسٹی اپنا اپنا سفیر مقرر کر چکی ہے، ان سفیروں‌ کی مدد سے اس کنونشن کی افادیت و اہمیت سے متعلق طلباء کو آگاہ کیا جائے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *