طلباء کیلئے بڑی خبر، پاسنگ نمبر 33 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیے گئے

    June 28, 2019 11:11 am PST
taleemizavia single page

مظفر آباد: ریاست آزاد کشمیر نے سکولوں اور کالجوں کی سطح پر لیے جانے والے امتحانات میں پاس ہونے کے لیے فیصدی نمبرز بڑھا دیے ہیں۔ پاسنگ نمبرز 33 فیصد مختص تھے جو اب 45 فیصد کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی کی سطح پر ہونے والے امتحانات میں بھی پاسنگ نمبرز بڑھا دیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی کی سطح کے ایسے پروفیشنل امتحانات جن کے لیے پاسنگ نمبر 33 فیصد ہیں وہ بڑھا کر 40 فیصد کر دیے گئے ہیں جب کہ ایگریگیٹ نمبرز 40 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد کر دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں سیکرٹیریٹ ہائیر ایجوکیشن آزاد کشمیر کی جانب سے مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن سیکرٹیریٹ کی جانب سے کالجوں اور یونیورسٹیوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ نئے تعلیمی سال سے اس پالیسی کا نفاذ کرنے کے پاپند ہوں گے. پاسنگ نمبروں سے متعلق اس نئی پالیسی کی منظوری صدر آزاد کشمیر کی جانب سے دی گئی ہے جس کے بعد اسے نافذ کیا گیا ہے.