لاہور کی تین میڈیکل یونیورسٹیز 5 مہینوں سے وائس چانسلرز کی منتظر

  • June 14, 2017 8:42 pm PST
taleemizavia single page

سید سجاد کاظمی

لاہور کی تین بڑی یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلرز کی تقریری کی منتظر ہیں سلیکشن کمیٹیاں بن جانے کے باوجود اُمیدواروں کے انٹرویوز نہیں لیے جارہے۔

ان یونیورسٹیوں میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں جہاں پر پانچ مہینوں سے مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں ہوسکا۔ ان تینوں یونیورسٹیز کا شمار پاکستان کی بڑی اور نامور
یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے 24 جنوری 2017ء کو اشتہار جاری کیا گیا تھا تاہم پانچ مہینے گزر جانے کے باوجود وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل پورا نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام منعقد ہوتے ہیں لیکن اس یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے انٹرویوز میں تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی۔

مذکورہ یونیورسٹیز کے اساتذہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ درسگاہوں کو تباہی سے بچانے کے لیے مستقل وائس چانسلر فوری طور پر تعینات کیے جائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *