جاپان: یونیورسٹی کا ورچوئل کانووکیشن، ربوٹس میں علامتی ڈگریاں تقسیم
- April 7, 2020 6:01 pm PST
ویب ڈیسک: بزنس بریک تھرو یونیورسٹی ٹوکیو کے طلباء میں ڈگریاں تقسیم کرنے کیلئے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، کانووکیشن میں ڈگریاں طلباء کی بجائے ربوٹس میں تقسیم کی گئیں ۔
طلباء نے اپنی ڈگریاں گھر بیٹھ کر ہی وصول کیں اس کیلئے ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ربوٹس کو کانووکیشن میں ڈگری وصول کرنے کا مکمل ڈریس پہنایا گیا تھا اور ڈگریاں مکمل کرنے والے طلباء کی تصویریں ربوٹس پر چسپاں کی گئیں۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق کانووکیشن کی تقریب میں اساتذہ اور ملازمین کو شرکت کی اجازت نہیں تھی۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ صورت حال کے پیش نظر اجتماع پر پاپندی عائد ہے تاہم ڈگریاں دینے کا یہ منفرد طریقہ باقی اداروں میں بھی رائج کیا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث ایمرجنسی نافذ ہے اور تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھا گیا ہے ۔