وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت پر انکوائری شروع

  • June 9, 2017 9:49 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت کے خلاف انکوائری کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی دس روز میں ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت کی انکوائری رپورٹ مکمل کرے گی۔

وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور کالج کی وائس چانسلر کی سلیکشن کے معاملے پر انکوائری کرنے کی سفارش کی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر نظام الدین، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شامل ہیں۔

یہ کمیٹی دس روز میں ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت اور پروفیسر شپ سے متعلق انکوائری مکمل کرے گی۔ واضح رہے کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی اہلیت کو چیلنج کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ عظمیٰ قریشی پروفیسر کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں اس لیے اُنہیں وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو 29 مئی کو مستقل وائس چانسلر تعینات کیا گیا تھا تاہم ان کی تعیناتی کو انکوائری رپورٹ کی حتمی سفارشات کے ساتھ مشروط کیا گیا تھا۔

IMG-20170609-WA0062


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *